اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے خلاف تجویز کو پاس ہونے سے روکنے
کےمعاملے میں صدر براک اوباما سے مایوس اسرائیل نے امریکہ کے نومنتخب صدر
ڈونالڈ ٹرمپ سے دستخط کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنے
اثرو
رسوخ کا استعمال کریں۔اوباما انتظامیہ نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف تجویز پر اپنے ویٹو
کے حق کا استعمال نہ کر کے کونسل سے غائب رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔پہلے اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے اوباما سے دستخط کی اپیل کی تھی۔